لیگی رہنما شاہ غلام قادر کی پارٹی عہدیداران سمیت چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری
صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے مرکزی عہدیداران اور مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ آج قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے ساتھی سابق وزیر حکومت سیّد شوکت علی شاہ سینئر وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور، سردار نسیم سرفراز خان، انجینئر چوہدری محسن عزیز ،سردار عبدالخالق وصی، حاجی عبدالرشید خان، مشیر حکومت کرنل (ر) محمد معروف، سردار مظہر محبوب ایڈووکیٹ،راجہ اظہر اقبال، راجہ حمزہ شیر افگن، سردار فرحان اعظم، الحاج سردار محمد صدیق، سردار توصیف عزیز، سید افتخار شاہ , نبیلہ ظفر ایڈووکیٹ، ناصرہ خان،سردار پرویز چغتائی ، راجہ عابد اشرف، راجہ طارق ایڈووکیٹ، سردار مسعود ایڈووکیٹ، سردار نزاکت ایڈووکیٹ،راجہ عابد علی عابد، سردار ذاکر خان،سید امجد علی شاہ ،خواجہ بشیر، شیخ حنیف ، عشرت عباسی، چوہدری محمد صابر، راجہ ایاز ایڈووکیٹ، راجہ ظہور کیانی ایڈووکیٹ ، عبدالمجید ، رفیق بٹ ، صحبت خان ، رضوان میر،ساجد میر سلہریا، زاہد بشیر کے علاوہ مسلم لیگی عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر شاہ غلام قادر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی ریاست جموںو کشمیر کے عوام اور تحریک آزادی کیلئے لازوال خدمات ہیں ان جیسی شخصیات کسی ایک جماعت کے لیڈر نہیں بلکہ پوری قوم کے راہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے تاریخی قربانی دی اورانہوں نے بروقت درست فیصلہ کر کے قوم کی درست راہنمائی کی ۔
صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز ہے سارے کشمیری اکابرین جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا رول ادا کیا وہ سب باعث عزت و تکریم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر اور حق خودارادیت کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں آج بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔
شاہ غلام قادر نے مقبوضہ جموںو کشمیر کی جیلوں میں بند بے گناہ کشمیری قائدین اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی کاروائیوں سے روکے اور جیلوں میں بند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے ہی ممکن ہے اور اس سے جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں