سانحہ 9 مئی :بانی  تحریک انصاف عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے  سانحہ 9 مئی   پرمشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ  پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائی جائےہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔

عمران خان نے کہا  کہ  اگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔مجھے رینجرز نے گھسیٹا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، کیا آپ کا حق نہیں آپ مجھ سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے