بالی وڈ کے سینئر اداکار جتیندرکا اپنے بنگلے کے بارے میں انکشاف

بالی وڈ کے سینئر اداکار جتیندر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا 4 لاکھ 25 ہزار روپے میں لیا گیا بنگلہ ان کے لیے لیے سب سے قیمتی سرمایہ کاری ثابت ہوا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران جتیندر نے بتایا کہ ماضی کے لیجنڈر اداکار بھارت بھوشن جنہیں بیجو باورا جیسی فلمیں بنانے کیلئے یاد کیا جاتا ہے وہ میرے پاس شدید مالی مشکلات سے گھرے دور میں اپنا پالی ہل والا بنگلا بیچنے کی پیشکش لیکر آئے تھے۔جتیندر نے بتایا کہ اس حوالے سے جب میں نے اپنے والد سے بات کی تو انہوں نے کہا، چلو ایک بنگلہ بھی خرید لیں، اس وقت تک، ہم 8 افراد ایک 10 بائی 20 فٹ کے کمرے میں رہتے تھے، لہذا میرے لیے ایک بنگلا خریدنا بہت بڑی بات تھی۔اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے اس وقت وہ بنگلا 4 لاکھ 25 ہزار بھارتی روپے میں خریدا، سب سے حیران کن بات یہ کہ اسی قیمت میں 3450 مربع فٹ کا پلاٹ بھی شامل تھا لیکن اس بنگلے میں شفٹ ہونے کے بعد لگاتار میری 4 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوگئیں جس کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ یہ جائیداد میرے لیے بدقسمتی لیکر آئی ہے اس کے بعد ہم اس بنگلے سے شفٹ ہوگئے۔جتیندر کے مطابق برسوں بعد ڈیولپر نے مجھے اس بنگلے کی ازسر نو تعمیر کی پیشکش کی تو میں نے ہامی بھرلی، بنگلے کی تعمیر میں استعمال ہونے والی برما ٹیک کی لکڑی سے مجھے بنگلے کی اصل قیمت سے تقریبا 3 گنا زیادہ رقم حاصل ہوئی اور یہی جائیداد میرے لیے زندگی کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری بن گئی کیوں کہ آج اس جائیداد کی قیمت 450 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے