یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد پینتیس سے بڑھنے کا خدشہ
ذرائع کے مطابق یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈز نے 72گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا۔یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور سخت سردی کے باعث کسی کا بچنا ممکن نہیں۔ تین دن کے ریسکیو آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 لاشیں نکالی گئیں، ان میں سے 5 پاکستانیوں کی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تیس سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں واپس روانہ کرنے کیلیے دفتری کاروائی کا آغاز کردیا یونان کے قریب سمندر میں تاریکین وطن کی تین کشتیاں ڈوبی تھیں ۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شپ ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثے پر ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج، مرنے والوں میں 14 سالہ بچہ بھی شامل
اطلاعات کے مطابق درجنوں پاکستانی لاپتہ ہیں ۔ ڈوبنے والے پاکستانیوں میں بڑی تعداد کم عمر لڑکوں کی ہے ۔ کشتی حادثے میں بچ جانے والے 46 پاکستانیوں کو مالاکاسا کیمپ میں متقل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں