پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی نظریں اب ورلڈ ریکارڈ پر
پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا، اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، فٹنس پر توجہ ہے، جلد بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس آ رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں گا، 2025ء میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف کی طرف سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب
انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔ دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں