مفاسا دی لائن کنگ لندن کےدریائے تھیمز کے کنارے پہنچ گیا
ڈزنی کی نئی اینمیٹڈ فلم مفاسا: دی لائن کنگ کی تشہیری تقریب دریائے تھیمز کے کنارے منعقد ہوئی، جہاں فلم کی کاسٹ نے تصاویر نبوائیں۔
پس منظر میں لندن کا مشہور ٹاور برج بھی موجود تھا، جس نے اس منظر کو مزید یادگار بنا دیا۔تقریب میں فلم کے مرکزی اداکار ایرن پیئر (مفاسا کی آواز)، سیٹھ روگن (پمبا کی آواز)، اور انیکا نونی روز (افیہ کی آواز) شریک ہوئے۔ فلم کے ڈائریکٹر بیری جینکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پشپا 2،الو ارجن کی جھلک دیکھنے ہزاروں مداح پہنچ گئے، بھگدڑ مچنے سے خاتون مداح ہلاک
تقریب کی خاص بات جنوبی افریقی کلچرل گاسپل کوائر کی شاندار پرفارمنس تھی۔مفاسا 30 سال قبل ریلیز ہونے والی مشہور فلم دی لائن کنگ کا پریکوئل ہے۔ فلم 20 دسمبر سے دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں