ویلنگٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی کو 323 رن سے ہرا دیا

نگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ویلنگٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 323 رن سے ہرا دیا۔583 کے بڑے ہدف کے جواب میں کیوی ٹیم 259 رن پر آؤٹ ہو گئی ۔انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں انگلش ٹیم کو دو،صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 280 رن بنا کر آؤٹ ہوئی ۔ ہیری بروک نے سنچری اسکور کی ۔ 123 رن کی اننگز کھیلی ۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 125 رن بنائے ۔ خاص بات انگلینڈ کے فاسٹ بالر اٹکنسن کی ہیٹ ٹرک تھی ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

چار وکٹیں بریڈن کارس کے حصے میں آئیں انگلینڈ نے 6 وکٹوں پر 427 رن بنا کر دوسری اننگز ڈیکلئر کر دی ۔ جو روٹ نے 106 رن بنائے ،بیتھل 96 اور بین ڈکٹ نے 92 رن بنا کر نروس نائنٹین کا شکار ہوئے ۔

ہیری بروک نے 55 رن کی اننگز کھیلی۔آخری اننگز میں نیوزی لینڈ کو 583 رن کا ہدف ملا ۔ ٹام بلنڈیل کی سنچری کے باوجود پوری ٹیم 259 رن بنا سکی ۔بین اسٹوکس نے 3 ، شعیب بشیر ، بریڈن کارس اور کرس ووکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میچ کی پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں ففٹی اسکور کرنے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے