آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آئیڈیا 2024 کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایکسپو سینٹرکراچی میں جاری دفاعی نمائش کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے دوست ممالک کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ، انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی دفاعی ساز و سامان کے شاندار مظاہرے کو سراہا ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمائش میں 36 ممالک کے دفاعی اداروں نے اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں ، جن میں سے 17 ممالک پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں ۔

 

نمائش میں 333 بین الاقوامی اور 224 ملکی مندوبین اپنے جدید ہتھیار اور آلات پیش کر رہے ۔ 53 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے نمائش میں شرکت کی اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

 

نمائش کی خاص بات شاہپر-III ڈرون کی رونمائی تھی ، جو پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز کا تیار کردہ ایک جدید لڑاکا بغیر پائلٹ طیارہ ہے۔ شاہپر-III اپنی جدید خصوصیات کے باعث توجہ کا مرکز رہا۔

 

یہ ڈرون 35 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے اور 24 گھنٹے سے زائد تک مسلسل آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈرون طیارے میں بم ، میزائل اور ٹارپیڈوز سمیت مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی گنجائش ہے ، جو اسے جدید جنگی ضروریات کے لیے ایک مؤثر ہتھیار بناتا ہے۔

 

آئیڈیاز 2024 کا بارہواں ایڈیشن 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

مزید پڑھیے: فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی عالمی آماجگاہ، ہم کسی عالمی تنازعہ کا حصہ نہیں بنیں گے، آرمی چیف

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے