اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1044 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 283 سے زائد پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے فی یونٹ کے بجلی کے نرخوں میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت کم ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت بڑھ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے