اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کی رہائی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کیلیے ساڑھے 7 بجے تک کا وقت دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر کا عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

مقررہ وقت کے بعد بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر اے ٹی سی نے ایس پی نبیل کھوکھر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ایس پی صدر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کا حکم بھی دے دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے