دورہ جنوبی افریقا کیلیے ٹیم کا اعلان کون اِن کون آؤٹ
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستانی ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے میدانوں میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔
سابق کپتان بابر اعظم کی تینوں فارمیٹس کیلیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ فخر زمان ایک بار پھر جگہ نہ بنا سکے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر ابھی تک فارم اور میچ فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو چمپئنز ٹرافی کے مدنظر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ میڈیم فاسٹ بالر محمد عباس کی 3 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد عباس نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں سابق گول کیپر کا دعویٰ
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل ، آل راونڈر عامر جمال ، اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر بیتر حسیب اللہ ، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام ، فاسٹ بولر خرم شہزاد ، لیفٹ آرم بولر میر حمزہ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، فاسٹ بالر نسیم شاہ ، لیفٹ آرم سپنر نعمان علی ، اوپننگ بیٹر صائم ایوب اور مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا شامل ہیں ۔
پی سی بی نے جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان ، بابر اعظم ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حارث روف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان، عرفان خان اور محمد حسنین کو شامل کیا ہے ۔
عبداللہ شفیق ، کامران غلام اور نسیم شاہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں ، جہانداد خان اور محمد عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرینگے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں