فلسطین حمایتی گروپ کے کارکن برطانوی ائیر فورس کے اڈے میں داخل

فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس کے بیس میں داخل ہوکر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی حامی تحریک ’فلسطین ایکشن‘ کے کارکنوں نے برطانوی ائیر فوس (رائل ائیر فورس) کے آکسفورڈ شائر میں واقع ائیربیس (RAF Brize Norton) میں داخل ہوکر وہاں کھڑے 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ سکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا سپرے کیا۔

فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو نقصان اس لیے پہنچایا کیونکہ برطانوی ائیر فورس اسرائیل کو گارگوز بھیجنے، غزہ میں جاسوسی کرنے اور اسرائیلی طیاروں کی ری فیولنگ کرنے کا عملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

لندن :فلسطین ایکشن گروپ کے ارکان احتجاج کے دوران نعرے بازی کر رہے ہیں

برطانوی وزارت دفاع نے رائل ائیرفورس کے جہازوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی چھان بین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے