امریکی صدر جوبائیڈن افریقی سربراہی اجلاس کے دوران سوتے رہے
امریکی صدر جو بائیڈن کو افریقی رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران دو بار سوتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ اجلاس کا مقصد کانگو اور زیمبیا سے اہم معدنیات کو مغرب تک پہنچانے کے لیے ایک ریلوے منصوبے کو آگے بڑھانا تھا ۔ یہ منصوبہ چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش ہے۔
لوبیٹو میں منعقدہ اس اجلاس میں صدر بائیڈن کے ساتھ انگولا، کانگو، زیمبیا کے صدور اور تنزانیہ کی نائب صدر شریک تھیں۔ اجلاس صدر بائیڈن کے بطور صدر اپنے پہلے اور واحد افریقی دورے کے آخری دن منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:میں تشدد کی نئی لہر تشویش ناک ہے، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
امریکا نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 550 ملین ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے، جس کے تحت انگولا میں موجود ایک ریلوے لائن کو بہتر بنانا اور اسے کانگو کے معدنی وسائل والے علاقے تک توسیع دینا شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں