امریکہ کی رضا مندی سے اسرائیل نے ہنیہ کو قتل کیا، ایران
ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اسرائیل کو امریکا کی رضامندی حاصل تھی۔
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا خود پر فرض قراردیا ہے جبکہ اسرائیل نے تاحال اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اسرائیل کو امریکا کی رضامندی حاصل تھی۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسماعیل خطیب نے یہ دعویٰ اسماعیل ہنیہ کی فیملی، حماس اور فلسطینی عوام کے نام لکھے گئے خط میں کیا۔ امریکا کی حمایت سے اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایک بار پھر غاصب صیہونی ریاست کی بربریت کو تقویت پہنچائی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں