اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب حملہ ، مسلح شخص ہلاک
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رباعیہ کے علاقے میں پیش آیا، جو اسرائیل مخالف مظاہروں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی جانب تیزی سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔ پولیس نے علاقے کو فوراً گھیرے میں لے کر حفاظتی انتظامات سخت کر دئیے ۔
یہ بھی پڑھیں:اہم معلومات کی رسائی کا معاملہ، نیتن یاہو، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز آمنے سامنے
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے گشت کرنے والی پولیس پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں اسے ہلاک کر دیا گیا۔اردن کے وزیر اطلاعات محمد مومنی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک میں سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ تھا اور وہ منشیات کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں