پی ٹی آئی قیادت کا لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان
لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کا لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا لاہور میں ہی احتجاج کرنےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی لاہورکی قیادت اور کارکنوں کا بتی چوک پر احتجاج کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ راستے کھلنے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں