اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ واضع شواہد ہیں کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع نے جرائم کا ارتکاب کیا۔ اسرائیل غزہ میں خوراک کی بندش کو ہتھیارکے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنا ضروری نہیں ۔
مزید پڑھیے :امریکہ میں بم طوفان نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے خلاف جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں