حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ،پاکستان کا شدید ردعمل
دفتر خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ، ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھایا، اس تقریب میں غیر ملکی وفود بشمول پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں