سمندری طوفان "من ای” سے فلپائن میں تباہی

فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون پر طوفان "من ای” نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ تباہی مچادی۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک ملین سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ طوفان سے مختلف علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جبکہ جھکڑوں کی شدت 275 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کی رات کو طوفان کی شدت 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، لیکن ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئی۔

یہ طوفان رواں ماہ فلپائن کو متاثر کرنے والا چھٹا طوفان ہے۔ فلپائن میں ہر سال اوسطاً 20 طوفان آتے ہیں جو شدید بارش، تیز ہواؤں اور خطرناک زمینی تودے گرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس بار بھی طوفان "من ای” نے ملک کے شمالی صوبوں میں شدید اثرات چھوڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے