آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب کا دورہ ، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
آدمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب آمد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی محل پہنچنے پر استقبال کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ دفاعی اور عسکری تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں سفیر پاکستان احمد فاروق ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم جبکہ اہم سعودی شخصیات بھی شریک تھیں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات دونوں کے درمیان ملاقات وفود کے ہمراہ ہوئی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا عسکری اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے پہلوؤں پر غور بھی کیا گیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں