اسلام آباد کے پارکس میں فیملیز کو لوٹنے والاڈکیت گروہ گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کر کے پارکس میں فیملی کو لوٹنے میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پبلک پارک میں فیملی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردا ت میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، قیمتی مو بائل فون، جیولری اور کیمرے چھیننے کا انکشاف کیا۔

پولیس ن ملزمان سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی ،جیولری، کیمرے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اویس فرید اور سہیل احمد کے نام سے ہوئی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے