گوادرمیں پرتشدد مظاہرین کے حملے میں ، ایک جوان شہید،16 زخمی

گوادر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرحملہ نام ’نام نہاد بلوچ راجی موچی‘ کے آڑ میں کیا گیا۔حملے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا اور پرتشدد مظاہرین کے بلااشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطا بق  سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، فورسز نے سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا، ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن وامان برقراررکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا  کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایاکہ سوشل میڈیا پرجعلی تصاویراور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پرغیرقانونی پرتشدد مارچ کیلئے ہمدردی اورحمایت حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے