شاہینوں کے میلبرن میں ڈیرے

آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں دو دو ہاتھ سے پہلے ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے ۔ گرین شرٹس نے ایم سی جی دوسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ کی ، کھلاڑیوں بیٹنگ بالنگ اور فلیڈنگ کی ڈرلز کیں ۔

نیٹ پریکٹس میں قومی بلے بازوں نے فاسٹ بالرز کا سامنا کیا ، پاکستان آسٹریلیا پہلا ون ڈے میچ پیر کے روز ایم سی جی میں ہوگاپریکٹس سیشن کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بارہ ماہ بعد ون ڈے کرکٹ کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، بابر شاہین اور نسیم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ۔ تمام کھلاڑی فٹ اور میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر فائنل الیون سلیکٹ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے