شاہینوں کا آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں جیت کا مشن
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے میلبرن پہنچ گیا ۔
کپتان محمد رضوان ، نائب کپتان سلمان علی آغا ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال ، صائم ایوب کراچی سے میلبرن پہنچے ، کامران غلام ، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل بھی کھلاڑیوں کے دوسرے گروپ کے ساتھ آسٹریلیا پہنچے ۔ اس سے پہلے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت قومی سکواڈ میں شامل سات ارکان میلبرن پہنچ چکے ہیں،
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز چار نومبر سے ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں