اسپین کی ایٹانا نونمتی نے مسلسل دوسری بار بلین ڈی اور جیت لیا

ایٹانا بونمتی نے مسلسل دوسری بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت کر بارسلونا خواتین ٹیم کیلیے اپنی شاندار کارکردگی کو ثابت کیا۔ بونمتی نے اس سال بارسلونا کو لیگا ایف، چیمپئنز لیگ، اسپینش سپر کپ اور کوپا ڈی لا رینا سمیت پہلی مرتبہ چار اہم ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بونمتی نے کہا کہ یہ انفرادی کامیابی نہیں بلکہ ٹیم کا کارنامہ ہے۔

مجھے ہر روز بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور انہی کی وجہ سے میں آج یہاں ہوں۔ہالی ووڈ اسٹار نٹالی پورٹمین نے انہیں ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد! آپ نے دو سال میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، آپ ہم سب کے لیے ہیرو ہیں۔ پورٹمین نے ناظرین کو خواتین کی فٹبال کو سپورٹ کرنے کا بھی کہا ۔بونمتی نے اپنی ٹیم میٹس کیرولین گراہم ہینسن اور سلمہ پارالویلو کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

بارسلونا کے کھلاڑیوں کے لیے یہ ایوارڈ تقریب کامیاب ثابت ہوئی، جس میں 17 سالہ یمال نے کوپا ٹرافی اپنے نام کی، جو مردوں کی فٹبال میں بہترین انڈر-21 کھلاڑی کو دی جاتی ہے۔ یمال نے حال ہی میں تاریخی میچ ال کلاسیکو میں، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کے خلاف چار صفر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور صرف 17 سال اور 106 دن کی عمر میں سب سے کم عمر اسکورر کا ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے