ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
ڈی پی ورلڈ (DP World) کے اعلیٰ وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یوجراج نرائن کی قیادت میں وفد نے کراچی پورٹ اور پیپری کے درمیان کوریڈور بنانے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ، ڈی پی ورلڈ نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور لاجسٹکس سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں کی تلاش کا عزم بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں