پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اچانک استعفیٰ دے دیا

 

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔
گیری کرسٹن نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم میں من پسند کھلاڑی لانے کا اصرار کیا تھا، قومی ٹیم کے کیمپ کے لیے پاکستان آنے سے بھی انکار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے