آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر تک بلائے جانے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، اجلاس کمیٹی روم نمبر پانچ میں بلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں