پیپلزپارٹی کی 18اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت

پیپلزپارٹی نے 18اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت کردی۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم 18اکتوبر سے قبل یا بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کرے، 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کے باعث کا پی پی پی کی مرکزی قیادت حیدرآباد ریلی میں مصروف ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم 17اکتوبر کو پارلیمان میں پیش کی جاسکتی ہے، اس سے قبل پی پی نے 13اکتوبر کو آئینی ترامیم لانے کی مخالفت کی تھی، وفاقی حکومت 13اکتوبر بروز اتوار کو قانون سازی کا ارادہ رکھتی تھی۔

خیال رہے وفاقی حکومت نے بیرون ملک اپنے اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو 13سے قبل سے طلب کرلیا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے