سعودی عرب :  بارش کی پیش گوئی ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الباحہ ، عسیر ،وادی الدواسر،عفیف اور جازان میں ہلکی جبکہ مدینہ منورہ مکہ مکرمہ ،طائف ، میسان ، اضم ، الکامل اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔پیر تک یہ سلسلہ خلیص ، جموم ، القنفذہ اور للیث تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران ہائی ویزے پرسفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں خاص طورپر ندی نالوں کو عبور نہ کریں اور نہ ہی نشیبی علاقوں میں قیام کریں،جن مقامات پربارش کا امکان ہے وہاں لوگوں کو چاہیے کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے