خان یونس میں پھر آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، بم حملے میں اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں پھر آپریشن شروع کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بم برسا دیئے۔
فضائی حملوں کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ،غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔
اسرائیلی فوسز کے ڈرون نے الاقصیٰ اسپتال پر بھی حملہ کیا ، اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا۔
ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، جبکہ دستی بم حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال شروع ہونے والے اسرائیلی بربریت سے اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 89 ہزار 818 زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں