کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر تھپڑوں کی بارش

بھارت کے شہر جے پور میں ایک احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے پر کچھ افراد نے تھپڑوں کی بارش کردی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حامیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر احتجاجی مقام پر پہنچ رہے تھے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کو بھارتی شہر جے پور کے شہید اسمارک پر پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں نوجوان مختلف مسائل، خصوصاً نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع تھے۔

احتجاج کے دوران ابھیجیت دیپکے نے بھی خطاب کیا اور نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر بات کی۔ اسی دوران مبینہ طور پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی اور تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا۔

ابھیجیت دیپکے نے واقعے کے بعد کہا کہ انہیں داخل ہوتے وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق کوئی بھی حملہ ہو، وہ خاموش نہیں ہوں گے اور نہ ہی تشدد کا جواب تشدد سے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے