ریلز بنانے کا جنون جان لے گیا، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاک

بھارت میں 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ اس کا دوست تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر اس کا دوست ہاشمی نامی نوجوان موجود تھا جو ویڈیو بنارہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے سے چند لمحے پہلے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں  اقرا کو موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے