بھارت شہر منالی میں شدید برفباری ہزاروں سیاح محصور ہو گئے
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے منالی علاقے میں شدید برفباری نے تقریباً 1,000 گاڑیوں کو گھنٹوں تک محصور کر دیا ، مقامی پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تقریباً 700 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔
یہ واقعہ 23 دسمبر کو اٹل سرنگ پر پیش آیا جہاں برفباری کے دوران راستے مکمل طور پر بند ہو گئے۔ متعدد ڈرائیور اور مسافر اپنی گاڑیوں سے نکل کر برف میں محفوظ راستے کی تلاش کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کرسمس پر ایک گھنٹے کیلیے تمام پروازیں معطل
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کل دوپہر شروع ہونے والا آپریشن آج صبح مکمل ہوا ۔ بیشتر محصور گاڑیاں واپس منالی پہنچا دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں