روس کے جنگی طیاروں کی شام کے علاقوں پر بمباری، 12 شہری جاں بحق، 30 زخمی

روسی جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز شام کے مغربی حلب کے دیہی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں 12 شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق یہ طیارے شمال مغربی صوبے لتاکیہ میں واقع روس کے حمیمیم فضائی اڈے سے اڑے اور دوپہر کے وقت ان علاقوں کو نشانہ بنایا۔شامی شہری دفاع نے تصدیق کی کہ درات عزہ میں چار اور اتراب میں آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

زخمیوں میں سات بچے شامل ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔دوسری جانب ، بشار الاسد کی حکومت اور مسلح اپوزیشن کے درمیان حلب اور ادلب میں جھڑپیں دوسرے دن بھی جاری رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کی یوکرین کو جوہری ہتھیاروں پر وارننگ

اپوزیشن گروہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان جھڑپوں کے دوران حکومت کے زیر قبضہ 39 دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شام 2011 کے اوائل سے خانہ جنگی میں مبتلا ہے، روس کی جانب سے ان فضائی حملوں کی کوئی فوری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے