ٹرمپ نے روس اور یوکرین کیلیے خصوصی ایلچی کے نام کا اعلان کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق جنرل کیتھ کیلوگ کو یوکرین اور روس کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ جنوری میں صدر کے عہدے کا حلف اُٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی روس اور یوکرین کے معاملات پر معاونت کریں گے۔
خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا وعدہ کرچکے ہیں۔
ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داری نبھانے والے جنرل کیتھ کیلوگ نے رواں برس جولائی میں یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ایک خاکہ بھی پیش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عراق، پروفیسر نے یونی ورسٹی میں ساتھی ملازمہ کو گولیوں سے بھون ڈالا
امریکی فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ سابق نائب صدر مائیک پینس کے نیشنل سیکیورٹی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے طاقت کے ذریعے امن کا قائم کرکے دنیا کو ایک محفوظ مقام بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں