کستروس فاؤنٹین 1800 سال بعد بحال

ترکی میں اٹھارہ سو سال پرانے فاؤنٹین کو بحال کر دیا ۔ انطالیہ کے ضلع آکسو میں واقع پرگے کے قدیم شہر میں دوسری صدی عیسوی میں شہنشاہ ہیڈرین کے دور میں تعمیر کیا گیا کستروس فاؤنٹین کو مکمل بحالی کر دیا گیا ہے۔

پرگے پامفیلیا خطے کا دارالحکومت اور اناطولیہ کے بہترین رومی شہروں میں سے ایک تھا ، یہ شہر اپنے سنگ مرمر کے مجسموں اور آثار قدیمہ کی باقیات کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کھدائی کا عمل 1946 سے جاری ہے اور یہ مقام 2009 سے یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج کی عارضی فہرست میں شامل ہے۔

پرگے میں دریافت ہونے والے مینار، تھیٹر، اسٹیڈیم، حمام، یادگار فوارے اور ستونوں سے سجی گلیاں شامل ہیں، قدیم زندگی کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ وزارت ثقافت اور سیاحت کی حمایت سے پرگے میں کھدائی، بحالی اور مرمتی کام جاری ہیں، جن میں کستروس فاؤنٹین کی بحالی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا

1800 سال سے بند اس فاؤنٹین اب دوبارہ آکسو دریا سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ فاؤنٹین پر موجود دیوتا کا مجسمہ کستروس دریا کے دیوتا کی نمائندگی کرتا ہے ، جو قدیم دور میں اس فاؤنٹین کو پانی فراہم کرتا تھا۔ کستروس دریا کو اب آکسو دریا کہا جاتا ہے۔

پرگے کی کھدائی کے نائب ڈائریکٹر اور استنبول یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے لیکچرر، ڈاکٹر آیٹاک دونمیز نے بتایا کہ ہم نے 2022 میں کستروس فاؤنٹین کی بحالی کا کام شروع کیا ، جسے اس سال مکمل کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے