سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

لاہور: سری لنکن کرکٹر  چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  11 کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو سائن کرلیا ہے۔

اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمون کی جگہ متبادل پلیئر کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔

اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شیڈولڈ میچ سے قبل قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے