پاکستان کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر ان حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق "یہ مایوس کن ہے کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے کل کی میڈیا بات چیت سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے تبصروں کو غلط طریقے سے پیش کیا اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن طور پر حوالہ دیا ہے۔ اس طرح غیر ضروری سنسنی خیزی کو جنم دیا گیا ۔
"میڈیا ٹاک کے دوران، جو پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے، پی سی بی کے چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیاری کو یقینی بناتے ہوئے، تینوں سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر اور دوبارہ ڈیزائن کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جبکہ کچھ ڈومیسٹک میچوں کو بلاتعطل تعمیراتی کام کی سہولت کے لیے منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن یہ کسی بھی طرح سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق نہیں ہے جو کہ آٹھ ٹیموں کے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پی سی بی کے لیے ایک ترجیح بنی ہوئی ہے۔
"پی سی بی پاکستان کے تین مشہور وینیوز پر عالمی معیار کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہمارے پرجوش کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربے کو یقینی بناتا ہے۔ اس عزم کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک ڈرافٹ شیڈول پیش کر دیا ہے، جس کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے