پاکستان ، بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا

 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔
اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے،یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔
کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے،جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے