پرتھ کا حساب ایڈیلیڈ میں برابر، بھارت کی 10 وکٹوں سے ہار

پانچ میچز کی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔

ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ 6 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہو سکے۔ مچل اسٹارک نے 6، پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رن بنائے ، ٹریوس ہیڈ نے 140 رن کی شاندار اننگز کھیلی ۔

بھارت کے جسپریت بھمرا اور محمد سراج نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں ۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلی ۔ 6 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوئے ۔ پہلی اننگز میں 42 رن بنانے والے نتیش کمار ریڈی دوسری اننگز میں بھی 42 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

ویرات کوہلی نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 11 رن بنائے۔ بھارتی کپتان روہت شرما پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 6 رن بنا سکے ۔ پہلی اننگز میں میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہونے والے یشوی جسوال نے دوسری اننگز میں 24 ، کے ایل راہل 7 ، شبھ من گِل اور ریشبھ پنت 28، 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئےدوسری اننگز میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے 5، اسکاٹ بولینڈ نے 3 اور مچل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ویلنگٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی کو 323 رن سے ہرا دیا

آسڑیلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو 140 رن کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر سے برسبین میں شروع ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے