فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز، پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کر دیا
ایک نیوز:فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے کے ہمراہ نیلامی کا آغاز کیا۔
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراونڈ60منٹ کیلئے ہوگا ،بولی کیلئے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں، پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے خطاب میں کہا کہ آج وہ دن آگیا جس کا خواب دیکھا تھا ،سپیکٹرم کی نیلامی کو ممکن بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکرگزار ہوں، ملک میں سپیکٹرم کی دستیابی سب سے بڑا چیلنج تھا ۔
پی ٹی اے، فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ نے سپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی یہ ڈیجیٹل ہائی وے ہے، یہ پاکستا ن کا انجن ہے، آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، ہم نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، پاکستان ایشیاء کا پہلا ملک ہے جس نے رائیٹ آف وے چارجز ختم کردیئے ۔
رائیٹ آف وے چارجز 36000 روپے فی کلو میٹر سے زیرو کردیئے گئے ،انڈسٹری کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوسکا حکومت نے کیا ،اب بال انڈسٹری کے کوٹ میں ہے امید ہے انڈسٹری بھرپور شرکت کرے گی۔
ڈی جی لائسنسگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حکومت نے ایڈوائزری کمیٹی بنائی ،ایڈوائزری کمیٹی کی ہدایت پر پی ٹی اے نے نیلامی کیلئے کنسلٹنٹ ہائیر کیا کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کیا ۔
پی ٹی اے نے فائیو جی کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا ،تمام تین ٹیلی کام آپریٹرز نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی شرکت کیلئے بولیاں جمع کروائیں، آج فائیو جی کی نیلامی کا آغاز ہوگا، نیلامی کیلئے پی
ٹی اے کی جانب سے چھ بینڈز پیش کیے جارہے ہیں دو سٹیج پر مشتمل نیلامی پانچ راونڈز پر محیط ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں