صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی ملاقات
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور وہاں کشمیری عوا م ایک سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں آزادی کے بیس کیمپ سے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جاندار انداز میں آواز اٹھائی جائے گی اور مودی اور بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے آشکار کیا جائے گا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں گوڈ گورننس کے قیام کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جہاں ریاست میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو اور یہاں ایک عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں