پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
وزارت صحت نے پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ایم۔پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ھے جس کی بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران شناخت کی۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص نے خلیجی ممالک کا سفر کیا۔ مریض کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں قائم خصوصی آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ،مریض کی حالت ٹھیک ہے ۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ موثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ھے۔ اب تک ائرپورٹس پر چھ لاکھ تیس ہزار مسافروں کی سکریننگ کی گئی ۔وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کیلیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں