ایران کی کبڈی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیریز 24 اگست سے شروع
لاہور: ایران کی کبڈی ٹیم تین روزہ میٹ اسٹائل کبڈی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان کبڈی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا، جس کے دوران دونوں ٹیمیں 24 سے 26 اگست تک اسلام آباد میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔سیریز کے تمام مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، جہاں دونوں ٹیمیں میٹ اسٹائل کبڈی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔تین روزہ سیریز دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے روابط کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کبڈی کے کھیل کے لیے بھی اہم قرار دی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں