برطانیہ میں طوفان برٹ سے سیلاب صورتحال ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
برطانیہ میں طوفان برٹ کے باعث شدید بارشوں ، برف باری کے بعد مختلف علاقے سیلاب کی لپیٹ آ گئے ۔ گھروں گلیوں اور سڑکوں پر پانی بھرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےویلز کے قصبے پونٹی پریڈ میں سیلاب نے مقامی لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور گلیوں سے پانی نکالنے پر مجبور کر دیا۔

رہائشی بالٹیاں استعمال کرتے ہوئے پانی صاف کرنے میں مصروف رہے۔ ویسٹ یارکشائر کے قصبے ہیبڈن برج میں فائرفائٹرز مرکزی شاہراہ سے سیلابی پانی کو پمپس کے ذریعے مقامی دریا میں واپس ڈالنے دکھائی دئیے ۔

یہ بھی پڑھیں:اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب حملہ ، مسلح شخص ہلاک
طوفان برٹ نے ہفتے کے روز برطانیہ والوں کیلیے شدید مشکلات پیدا کیں ۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ریلوے لائنیں، پل اور سڑکیں بند کر دی گئیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان سے پورے ہفتے کے دوران برطانیہ میں برف باری ، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں