کراچی کو AI مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ، زونگ کی 18 ارب کی سرمایہ کاری

کراچی کو ٹیکنالوجی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کا اہم مرکز بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے زونگ چائنا موبائل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں AI-Ready ٹائر-III ڈیٹا سینٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سندھ حکومت اور زونگ نے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زونگ کو منصوبے کے لیے مکمل تعاون اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق زونگ نے ڈیٹا سینٹر منصوبے میں 4 ارب روپے سے زائد کی ابتدائی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جبکہ آئندہ 10 برسوں میں مزید 14 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری ملکی معیشت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ کراچی کو خطے کا اہم ٹیکنالوجی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق AI-Ready ڈیٹا سینٹر سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور مقامی ڈیٹا ہوسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جبکہ یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل خودمختاری، آئی ٹی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔زونگ پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او ہوو جون لی نے سندھ حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے طویل المدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے