پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کی نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی۔

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد  کرنے کا حکم نامہ  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

حکم نامے میں  فضائی میزبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہینڈ کیری یا دیگر لگیج میں  سگار، سگریٹ اور  تمباکو نہیں لے کر جا سکتے۔

اسی طرح  دوران ڈیوٹی ہوٹل یا پبلک پلیس پر  بھی سگریٹ نوشی نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے