جنوبی افریقہ آخرکار تاریخ رقم کرنے کے قریب
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے پہلے آئی سی سی کے کسی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل سے آگے نہیں جا سکی تھی۔
جنوبی افریقہ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹیم کو مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ انڈین کمنٹیٹر ہارشا بوگھلے نے کہا کہ اس گیم میں اگرچہ جذبات افغانستان پر مرکوز تھے لیکن جنوبی افریقہ نے دکھایا ہے کہ وہ کپتان ایڈن مارکرم کی قیادت میں کتنی خطرناک ٹیم ہے اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے پر داد کی مستحق ہے۔
دہلی کیپیٹلز کے نام سے ایک ایکس اکاؤنٹ کا کہنا تھا کہ 2014 میں کھیلے جانے والے ٹی20 ، 2015 اور 2023 میں ون ڈے انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد 2024 میں ہونے والے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے بالآخر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں