چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لےلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

ملک میں جاری چینی بحران پر  وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق  وفاقی حکومت نے ملک بھر  میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر  ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔حکام نے بتایاکہ 18 شوگر  ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور  ای سی ایل میں ڈالےگئے نام چند دنوں میں جاری کردیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا۔وزارت فوڈ حکام نے بتایا کہ تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر  ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات ہیں اور  شوگرملوں کے چینی اسٹاک پر  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لگادیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر  نے دعویٰ کیا کہ  ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور  ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں، چینی کی برآمد اور درآمد پر غلط تاثر پیدا کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے وقت فیصلہ ہوا تھا کہ ایک کلو چینی 140 روپے سے اوپر نہیں جائے گی،چینی کی ایکسپورٹ اکتوبر 2024 میں شروع ہوئی، ایکسپورٹ شروع ہونےکے 20 دن کے بعد کرشنگ سیزن شروع ہو چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے